تہران (این این آئی)ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ عید کے بعد تمام مذہبی اور مقدس مقامات کھول دیے جائیں گے۔ایرانی وزیر صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ایران میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 29 ہزار سے بڑھ گئی۔ایرانی وزیرصحت کے مطابق ایران میں 24 گھنٹوں کے دوران 66 اموات بھی سامنے آئیں جس کے بعد مجموعی اموات
7 ہزار249 ہوگئیں۔دوسری جانب ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ عید کے بعد تمام مذہبی اور مقدس مقامات کو لوگوں کیلئے کھول دیا جائے گا۔حسن روحانی نے کہا کہ تمام مقدس مقامات کو حفاظتی اصولوں کے تحت کھولاجائے گا، حفاظتی اصولوں پر سب کو عمل کرنا ہوگا۔ایران میں کورونا کیسز بڑھنے پر مارچ میں تمام مزارات اور مقدس مقامات کو بند کردیاگیاتھا۔