لاہور(این این آئی) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سعودی ائیر لائن کے خصوصی طیارے کو ملتان ایئرپورٹ پر اتر نے کی اجازت دیدی۔خصوصی پرواز آج بروز( بدھ ) کو 250پاکستانیوں کو لیکر جدہ سے ملتان پہنچے گی۔سی اے اے کے
ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے باضابطہ طور پر اجازت نامہ جاری کردیا۔سی اے اے کو سعودی ایئر کی جانب سے ملتان ایئرپورٹ پر لینڈنگ کیلئے درخواست دی گئی تھی۔جدہ ے ملتان پہنچنے والے خصوصی طیارے کے عملے کو جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔