کرونا کی وبا پر قابو پا لیا ، عید الفطر کے بعد لاک ڈائون کا مکمل خاتمہ ، طیب اردوان نے بڑا اعلان کر دیا

17  مئی‬‮  2020

انقرہ ( اے پی پی) صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وباء پر قابو پا لیا ہے عید الفطر کے بعد لاک ڈائون مکمل کھول دیا جائے گا ۔ترک نشریاتی ادارے کے مطابق انقرہ سے جاری کردہ بیان میں ترک صدر اردوان کا کہنا ہے کہ ہم نے سخت جدوجہد کے بعد کورونا کی وبا پر قابو پا لیا ہے اور ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کے بعد

ملک گیر لاک ڈاون ختم کر دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار سے متجاوز جبکہ متاثرین کی تعداد 46 لاکھ ہے اور وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد بھی 17 لاکھ 40 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔دوسری جانب ایران میں صدر حسن روحانی نے اعلان کیا ہے کہ عیدا لفطر کے بعد ملک میں لاک ڈاون کو ختم کر دیا جائیگا۔انہوں نے بتایا کہ ملک میں وائرس کا خطرہ ٹلا نہیں لیکن صورتحال کل سے بہتر ہے۔جاپان میں ہلاکتوں کی تعداد 742 جبکہ مصدقہ مریضوں کی تعداد 16 ہزار 965 تک ہو گئی۔ ٹوکیو کے گورنر یوریکو کا کہنا ہے کہ حالات زندگی کو معمول پر لانے کے لیے یومیہ نئے کیسسز کی تعداد 20 سے کم تک ہونے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔سعودی عرب میں 292 افراد کورونا کا شکار بنے ہیں تو مریضوں کی تعداد 50 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…