ترکی میں صورتحال انتہائی افسوسناک شکل اختیار کر گئی ‘ مہلک وائرس سے چار ہزار ہلاکتیں ،لاک ڈائون کا اعلان کر دیا گیا

15  مئی‬‮  2020

انقرہ (این این آئی)ترکی کی وزارت صحت نے کہاہے کہ ملک میں کرونا وبا سے ہونے والی ہلاکتیں چار ہزار سے تجاوز کرگئیں۔ حکومت نے کرونا سے ہلاکتوں میں اضافے کے بعد ملک بھر میں چار روز کے لیے مکمل لاک ڈاون کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترک وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک

بھرمیں کرونا سے مزید 55 ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد اب تک کرونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد چار ہزار سات ہوگئی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید 1635 کیس سامنے آئے ۔ ترکی میں چھبیس اپریل کے بعد کرونا سے اموات میں نسبتا کمی آئی ہے۔ گذشتہ دونوں ترکی میں کرونا سے اوسطا یومیہ ایک سو کے قریب اموات ہوتی رہی ہیں۔6 مئی کو ترک وزیر صحت فخرالدین قوجہ نے دعویٰ کیا تھا کہ حکومت نے کرونا کی وبا پر تقریبا قابو پالیا ہے۔ سخت شرائط کے تحت سماجی سرگرمیوں کی بحالی کی اجازت دی جا رہی ہے۔ترکی نے حفاظتی اقدامات میں تیزی لائی ہے۔ کرونا وبا پھیلنے کے بعد اسکول بند کردیئے گئے۔ ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہیں اور ہفتہ وار تعطیلات میں لاک ڈائون کیا جا رہا ہے۔استنبول اور انقرہ جیسے گنجان آباد شہروں سمیت 30 بڑے شہروں میں چار روز کے لیے مکمل لاک ڈاون کا اعلان کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…