اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

کرونا کی وبا کتنے سالوں تک باقی رہے گی؟ خوفناک پیشگوئی سامنے آگئی

datetime 9  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ افریقہ میں اگر وائرس کو روکنے کے اہم اقدامات ناکام ہوگئے تو پہلے سال میں پورے برِ اعظم میں ایک لاکھ 90 ہزار تک لوگ ہلاک ہو سکتے ہیں۔نئی تحقیق میں یہ بھی پیشگوئی کی گئی ہے کہ یہ وبا آئندہ چند سالوں تک باقی رہے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی سربراہ برائے افریقہ میٹشیدیسو موئتی نے کہاکہ یہ ممکنہ طور پر مخصوص علاقوں میں زیادہ افزائش پائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ مرض کی منتقلی کا ٹکڑوں میں بٹنا

اور سست رفتار رجحان افریقہ کو دیگر علاقوں سے ممتاز کر رہا ہے۔ادارے کی جانب سے وارننگ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب برِاعظم افریقہ کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک نائجیریا اور اس کے ساتھ جنوبی افریقہ اور آئیوری کوسٹ نے لاک ڈان اقدامات میں نرمی کرنی شروع کر دی ہے۔اس تازہ ترین مطالعے میں کہا گیا کہ افریقہ کے خطے میں وبا کے پہلے سال میں دو کروڑ 90 لاکھ سے چار کروڑ 40 لاکھ افراد اس مرض سے متاثر ہو سکتے ہیں جبکہ اسی دورانیے میں 83 ہزار سے ایک لاکھ 90 ہزار تک لوگ ہلاک ہو سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…