واشنگٹن( آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان نے ان سے کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے وینٹی لیٹرز بھیجنے کی درخواست کی ہے جس پر وہ رضامند ہوگئے ہیں۔عالمی وبا کے حوالے سے وائٹ ہائوس میں بریفنگ دیتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ان
کی دنیا کے متعدد رہنمائوں سے گفتگو ہوئی جنہیں وینٹی لیٹرز کی اشد ضرورت ہے اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ واشنگٹن ان کی ضرورت پوری کرنے میں مدد کریگا۔بریفنگ کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی صحت کی خرابی سے متعلق خبر غلط تھی۔