پاکستان کی کرونا وائرس کیخلاف جنگ میں امریکا میدان میں کود گیا امریکی صدر نے پاکستان کے حوالے وقت کی مناسب سے کونسی چیز دینے کا اعلان کر دیا ، پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

24  اپریل‬‮  2020

واشنگٹن(این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ان سے کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے وینٹی لیٹرز بھیجنے کی درخواست کی ہے جس پر وہ رضامند ہوگئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی وبا کے حوالے سے وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان کی دنیا کے متعدد رہنماؤں سے گفتگو ہوئی جنہیں وینٹی لیٹرز کی اشد ضرورت ہے

اور انہیں یقین دہانی کروائی کہ واشنگٹن ان کی ضرورت پوری کرنے میں مدد کرے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان سے بات ہوئی وہ کچھ وینٹی لیٹرز حاصل کرنا چاہتے ہیں، ہم انہیں کچھ وینٹیلیٹرز دینے جارہے ہیں۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان کی جتنے رہنماؤں سے بات ہوئی انہوں نے مجھ سے ایک بات کی کہ آپ وینٹی لیٹرز کا مسئلہ حل کریں کیوں کہ یہ ایک بڑا مسئلہ ہے۔امریکا کی 50 ریاستوں میں زیادہ تر کے گورنروں نے غیر ملکی مینوفیکچررز سے سانس لینے میں مدد فراہم کرنے والی یہ مشین خریدنے میں ایک دوسرے کو پیچھے چھوڑنے کی کوشش کی۔امریکی صدر نے بتایا کہ اب ہم لاکھوں وینٹی لیٹرز بنا رہے ہیں اور 500 میکسکو، مزید 500 فرانس کو بھیج رہے ہیں ساتھ ہی ہم کچھ اسپین اور کچھ وینٹی لیٹرز اٹلی کو بھیج رہے ہیں۔امریکی صدر نے اس کے بعد ان ممالک میں پاکستان کا بھی نام لیا کہ جو وینٹی لیٹرز حاصل کریں گے لیکن یہ نہیں بتایا کہ کب اور کتنے وینٹیلیٹرز دیے جائیں گے۔اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی وضاحت نہیں کی کہ کیا یہ پاکستان کے لیے وائرس پر قابو پانے کے لیے امریکی معاونت ہوگی یا اسلام آباد وینٹی لیٹرز واشنگٹن سے خریدے گا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…