اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

ترکی کے بینکوں میں لیبیا کے کروڑوں ڈالر کا معاملہ ایک بار پھر منظر عام پرآگیا

datetime 23  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طرابلس (این این آئی)لیبیا سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی ترکی کے بنکوں میں جمع کی گئی رقوم کا معاملہ ایک بار پھر منظر عام پرآگیا ہے۔ لیبیا کی عبوری حکومت کے ایک مالیاتی عہدیدار نے تصدیق کی کہ ترکی لیبیا کے اثاثوں کو اس وقت تک اپنے پاس رکھے ہوئے ہے جب تک کہ لیبیا کے ساتھ قرضوں کا ازالہ نہیں ہوجاتا۔ ان کا کہنا تھا کہ کرنل قذافی کی حکومت کے خاتمے کے بعد ترکی نے لیبیا سے ترک کمپنیوں کے واجبات ادا کرنے کو کہا تھا مگر لیبی حکومت بنکوں میں رقوم کی کمی کی وجہ سے ترکی کے واجبات ادا نہیں کرسکی۔

لیبیا کے سنٹرل بینک میں لیکویڈیٹی بحران کمیٹی کے سربراہ رمزی الآغا نے عرب ٹی وی کو بتایا کہ ان کے پاس اس بات کے ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ ترکی کے مرکزی بنک کے گورنر کی طرف سے لیبی مرکزی بنک کے گورنر کو یہ پیغام دیا گیا ہے کہ جب تک ترکی کے واجبات ادا نہیں ہوجاتے اس وقت تک ترکی کے بنکوں میں جمع کی گئی روقم کو استعمال نہیں کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ لیبیا کی قومی وفاق حکومت کو ترکی سے حاصل کردہ عسکری امداد کی قیمت بھی ادا کرنا ہے۔ ترکی کے اسپتالوں میں لیبیا کے زخمیوں کے علاج کے واجبات بھی باقی ہیں۔ شام سے جنگجوئوں کی لیبیا منتقلی کی قیمت بھی وصول نہیں کی گئی۔ سابق لیبی لیڈر معمر قذافی کے دور میں لیبیا میں کام کرنے والی ترک فرموں کے ساتھ ہونے والے معاہدے قذافی اقتدار کے خاتمے کے بعد تعطل کا شکار ہوگئے تھے اور بہت سی کمپنیوں کو طرابلس کی نئی حکومت کی طرف سے سابقہ واجبات ادا نہیں کیے گئے۔ ان تمام رقوم کی ادائی تک ترکی اپنے بنکوں میں رکھے لیبیا کے پیسے نکالنے کی اجازت نہیں دے گا۔ترکی، لیبیا کی خارجہ اقتصادی تعلقات کونسل کے سربراہ مظفر اکسوئی نے گذشتہ جنوری میں کہا تھا کہ ان کا ملک قذافی کے دور میں لیبیا میں کیے گئے کام کے لیے 2.7 ارب ڈالر کے مالیت کے الوفاق حکومت کے ساتھ ابتدائی معاوضے کے معاہدے پر دستخط کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ رقوم سنہ 2011 کی جنگ سے پہلے ادا کرنا تھیں۔

اس معاہدے میں مشینری اور سامان کو پہنچنے والے نقصان کے لیے 50 کروڑڈالر کے علاوہ ایک ارب ڈالر کی گارنٹی کی رقم اور ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کے قرضے شامل ہیں۔معمر قذافی حکومت کے خاتمے کے بعد سے ترکی کے بینکوں میں تقریبا لیبیا کے چار ارب ڈالر منجمد ہیں۔ آغا نے انکشاف کیا کہ لیبیا کے مرکزی بینک جس کے پاس 80 ارب ڈالر سے زیادہ کے زرمبادلہ کے ذخائر ہیں نے اس کا ایک بڑا حصہ ترکی کے بنکوں میں پڑا ہے۔ چند ہفتے قبل لیبیا سے ترکی کو مزید چار ارب ڈالر کی رقوم منتقل کی گئیں۔ ترکی کے مرکزی بنک کی ہدایت کے بعد ترک بنکوں میں پڑی لیبیا کی رقم طرابلس استعمال نہیں کرسکتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…