اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

امریکہ نے غیر ملکی پناہ گزینوں کے داخلے پر پابندی لگا دی ، اطلاق کتنےدن کے لیے ہو گا ؟صدر ٹرمپ نے بتا دیا

datetime 22  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن ( آن لائن ٌ) امریکہ نے غیر ملکی پناہ گزینوں کے ملک میں داخلے پر پابندی کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پناہ گزینوں کے داخلے پر پابندی کا اطلاق 60 دن کے لیے ہو گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے باعث امریکی معیشت کو پہنچنے والے نقصان کے پیش نظر امریکہ کی امیگریشن پر عارضی پابندی کا فیصلہ کیا۔

گزشتہ روز امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ دکھائی نہ دینے والے دشمن کے حملے کے پیش نظر اور امریکی شہریوں کی نوکریوں کے تحفظ کے خاطر صدارتی حکم کے تحت امریکہ میں امیگریشن پرعارضی پابندی عائد کرنے کا اعلان کروں گا۔خیال رہے کہ امریکہ میں بے روزگاری اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے اور عوام لاک ڈاؤن کے باوجود حکومت کے خلاف مظاہرے کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔کورونا نے شعبہ سیاحت سے وابستہ لوگوں سے بھی روز گار چھین لیا ہے اور اب تک80 لاکھ امریکی بے روزگار ہوچکے ہیں۔ امریکہ میں مجموعی طور پر ڈیڑھ کروڑ افراد بے روزگار ہو چکیہ یں اور اس میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔66 لاکھ افراد نے بیروزگاری الاؤنس کی درخواست دی تھی اور سب سے زیادہ درخواستیں ریاست کیلی فورنیا، نیویارک اور پنسلوانیا سے دی گئی ہیں۔ آئندہ کچھ ہفتوں میں مزید لاکھوں افراد بیروزگار ہوسکتے ہیں۔امریکا میں آٹھ لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28 سو سے زائد افراد چل بسے ہیں اور مجموعی اموات پینتالیس ہزار سے زائد ہو گئی ہیں۔نیویارک میں کورونا کے دو لاکھ چھپن ہزار سے زائد کیسز ہیں اور انیس ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ ریاست نیو جرسی میں کیسز بانوے ہزار سے بڑھ گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…