سعودی عرب چین کے بعد دنیا کا دوسرا ملک ہے جس نے کرونا پر قابو پا لیا،سعودی حکومت اگر وقت پر کیا کام نہ کرتی تو کرونا اس وقت تک پوری اسلامی دنیا میں تباہی پھیلا چکاہوتا ، تہلکہ خیزانکشاف

15  اپریل‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر کالم نگا ر جاوید چودھری اپنے کالم’’اللہ رحم کرے ‘‘ میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔ کرونا نے فرانس میں بھی خوف ناک تباہی پھیلائی‘ ایک لاکھ 32 ہزار 6سولوگ بیمار ہیں‘ 14 ہزار 4 سولوگ مر چکے ہیں۔روزانہ ہزار سے زائد لاشیں ہسپتالوں سے نکلتی تھیں لیکن اب فرانس نے بھی ریکور کرنا شروع کر دیا ہے‘ اموات کی تعداد روزانہ630 تک آ گئی ہے‘ فرنچ حکومت کا خیال ہے

5 مئی کے بعد لاک ڈاؤن نرم کر دیا جائے گا‘ فرانس نے کرونا کیسے کنٹرول کیا؟ صرف لاک ڈاؤن سے‘ صبح دس سے لے کر شام سات بجے تک ملک میں کرفیو ہوتا تھا چناں چہ بیماری کی پیک آئی اور یہ اب ڈاؤن ہو رہی ہے‘ سپین اور برطانیہ کے حالات بھی مسلسل خراب ہیں‘ جرمنی بھی دلدل میں دھنستا جا رہا ہے جب کہ امریکا تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہا ہے۔صدر ٹرمپ خود اپنے منہ سے کہہ رہے ہیں ہم نے اگر ہلاکتوں کو ایک لاکھ پر روک لیا تو یہ معجزہ ہو گا‘ دنیا میں صرف سویڈن واحد ملک ہے جس نے کرونا کے باوجود لاک ڈاؤن نہیں کیا‘ لوگ بھی مر رہے ہیں اور ملک بھی کھلا ہے‘ سویڈن میں ساڑھے دس ہزارلوگ بیمار ہیں‘ 9 سومر چکے ہیں اور مریضوں کی تعداد میں روزانہ اضافہ ہو رہا ہے لیکن حکومت اس کے باوجود لاک ڈاؤن نہیں کر رہی‘ کیوں؟ شاید سویڈن کی حکومت اور عوام دونوں کے اعصاب مضبوط ہیں یا پھر وہاں عمران خان کی حکومت ہے! ۔میں آپ کو یہاں یہ بھی بتاتا چلوں سعودی عرب چین کے بعد دنیا کا دوسرا ملک ہے جس نے کرونا پر قابو پا لیا‘ وجہ کرفیو ہے‘ سعودی حکومت نے طواف بھی بند کر دیا تھا اور مسجد نبوی کے دروازے بھی مقفل کر دیے تھے چناں چہ سعودی عرب بھی بچ گیا اور پوری اسلامی دنیا بھی‘ سعودی حکومت اگر یہ نہ کرتی تو شاید کرونا اس وقت تک پوری اسلامی دنیا میں تباہی پھیلا چکا ہوتا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…