دمشق(این این آئی )داعش سے وابستہ خواتین نے مضحکہ خیز دعوی کیا ہے کہ کرونا ہمیں نہیں، کفار کو متاثر کرتا ہے، کرونا وائرس ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا بلکہ یہ کفارکے لیے ایک عذاب بن کرنازل ہوا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شمالی شام کے علاقے الحسکہ میں قائم ایک کیمپ میں موجود داعش کے جنگجوئوں کی خواتین نے ایک ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے دعوی کیا کہ کروناوبا ان کے لیے نہیں بلکہ کفار کے لیے ہے۔ یہ کفار ہی کو اپنے شکنجے میں جکڑتی ہے۔ایک خاتون نے کہا کہ کرونا
ہم مسلمانوں کے لیے نہیں بلکہ یہ ان کے لیے جو ظلم کرتے ہیں۔ کرونا اللہ کا اپنے نافرمانوں اور منکرین کے لیے ایک سپاہی اور اس کے عذاب کا ایک کوڑا ہے۔ایک خاتون نے کہا کہ کرونا سے قبل ہم سنتے تھے کہ چین میں یغور مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔ اللہ نے کرونا کو اپنے نافرمانوں کے لیے خدائی لشکر اور مددگار کے طور پر بھیجا ہے۔ یہ ایسا سپاہی ہے کو انسانوں کو اسلامی شریعت کی طرف لا رہا ہے۔ نقاب کی پابندی کرا رہا ہے اور مرد وزن کے اختلاط کو روک رہا ہے۔