ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں مزید382 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد4033ہوگئی ہے۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کیسز میں مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے،اسی طرح گزشتہ24 گھنٹے میں مہلک وائرس نے 5 افراد کی جان لی، ہفتہ کے
روز کرونا وائرس سے چار افراد جاں بحق ہو گئے، اب سعودی عرب میں 52 افراد فوت ہو چکے ہیں جبکہ 720 متاثرہ افراد صحت یاب ہو چکے ہیں، سب سے زیادہ کیسز مکہ میں دیکھنے میں آئے ہیں جہاں 131 کیس رپورٹ ہوئے۔ مدینہ میں 95، ریاض میں 76،دمام میں 15 اور جدہ میں 50 کیسز رپورٹ ہوئے،دیگر علاقوں میں کرونا سے متاثرہ افراد سامنے آئے ہیں۔