اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزارت صحت کے مطابق کورونا وائرس سے اب تک ملک میں 109 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اب تک ملک میں کل 4067 متاثرین سامنے آ چکے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت صحت کے افسر لیو اگروال نے بتایا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح ہر چار اعشاریہ ایک دن بعد دگنی ہو رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ ہم وائرس کا سراغ لگائیں، نہ کہ وائرس ہمارا۔
ملک میں کل کیسز کی تعداد4 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ نئے کیسز اور اموات میں اضافے کی وجہ مسلمانوں کا ایک مذہبی اجتماع بتایا جا رہا ہے۔کچھ اندازوں کے مطابق انڈیا میں اب تک اس ایک ہفتہ طویل اجتماع میں 1000 سے زائد افراد میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی ہے۔یاد رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد3000سے تجاوز کر چکی ہے ،