اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

امریکی جیل سے رہائی پانے والے ایرانی سائنسدان کا بھی کورونا کی دوا بنانے کا دعویٰ ،استعمال کے نتائج بھی بتا دئیے

datetime 31  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران ( آن لائن ) حال ہی میں امریکی جیل سے رہائی پانے والے ایرانی سائنسدان ڈاکٹر مسعود سلیمانی نے دعو یٰ کیا ہے کہ وہ خلیاتِ ساق (اسٹیم سیلز) استعمال کرتے ہوئے کورونا وائرس سے پھیلنے والی بیماری ’’کووِڈ 19‘‘ کی دوا ایجاد کرچکے ہیں۔ایرانی اخبار ’’ایران فرنٹ پوسٹ‘‘ کے مطابق، ڈاکٹر سلیمانی کا کہنا ہے کہ اب تک کئی ڈاکٹر ان کی بنائی ہوئی دوا کورونا وائرس کے کئی مریضوں کے علاج میں استعمال کرچکے ہیں اور انہوں نے اسے بہت مؤثر پایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ دوا کورونا وائرس کے مریضوں کو تین مرحلوں میں، تین سے چھ دن تک دی جاتی ہے۔ فی الحال یہ دوا طبّی آزمائشوں (کلینیکل ٹرائلز) کے مرحلے پر ہے۔ ڈاکٹر سلیمانی نے مزید کہا کہ اس دوا کی حتمی منظوری بھی بہت جلد مل جائے گی۔ ان سے پہلے روس بھی کورونا وائرس کی دوا بنانے کا دعویٰ کرچکا ہے جبکہ امریکا میں ملیریا کی ایک دوا، کووِڈ 19 کے علاج کیلیے منظور کی جاچکی ہے۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…