دمشق/لاپاز(این این آئی)شام، نیوزی لینڈ، بولیویا و یوراگوئے میں کورونا سے پہلی ہلاکتیں رپورٹ کی گئی ہیں،میڈیارپورٹس کے مطابق شامی وزارت صحت نے کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی پہلی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بھی بڑھ کر 9 تک جا پہنچی ہے۔شام میں پہلی ہلاکت کے بعد ہی صحت کے حکام
اور وہاں کام کرنے والے عالمی فلاحی اداروں نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر بروقت انتظامات نہ کیے گئے تو شام میں ہزاروں ہلاکتیں ہو سکتی ہیں۔عالمی فلاحی ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیاکہ اگر کورونا کا پھیلاؤ یوں ہی جاری رہا تو شام میں ایک لاکھ تک ہلاکتیں ہو سکتی ہیں، کیوں کہ وہاں کے ہسپتال اور صحت کا دیگر نظام کورونا کا مقابلہ کرنے کے قابل نہیں۔