کروناکس مہینے سے ہی ملک میں پھیل چکا تھا؟ اعلان کرنے میں اتنی تاخیر کیوں کی ؟ایرانی حکومت نے بڑا اعتراف کرلیا

29  مارچ‬‮  2020

تہران(این این آئی)مسلسل دو ماہ سے زیادہ عرصے تک انکار کے بعد آخر کار ایرانی حکومت نے تسلیم کیا ہے کہ ایران میں کرونا وائرس کی وبا جنوری سے ہی پھیل چکی تھی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی حکومت کی جانب سے قائم کردہ نیشنل کرونا کنٹرول سنٹر کی ایپیڈیمولوجی کمیٹی کے سربراہ علی اکبر حق دوست نے ایک بیان میں کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ایران میں جنوری 2020 کے تیسرے عشرے میں ایران میں کرونا کی وبا پھیل چکی تھی۔

ایک ویڈیو پریس کانفرنس سے خطاب میں حق دوست کا کہنا تھا کہ ایران میں کرونا وائرس صرف چند ہفتوں کے اندر اندر خوف ناک حد تک پھیل گیا مگر شروع میں یہ اتنا زیادہ عام اور خطرناک نہیں تھا۔نامہ نگاروں کے سوالات کے جواب میں علی اکبر حق دوست نے کہا کہ حکام وائرس کے پھیلائو کی تشخیص میں دیر کر چکے تھے۔ اسی وجہ سے انہوں نے اس کے پھیلا ئوکا اعلان کرنے میں دیر کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس عرصے کے دوران یہ بیماری کئی شہروں میں پھیل چکی ہے۔ایرانی عہدیدار علی اکبر حق دوست نے پیش گوئی کی کہ موسم گرما کے اختتام سے قبل ملک ایران اس بیماری پرقابو پا لے گا۔ ان کاکہنا تھا کہ موسم گرما تک یہ بیماری اپنے نقطہ عروج کو پہنچنے کے بعد کمزور پڑ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کرونا کی وبا پر مکمل قابو پانے کا یقین نہیں ہوجاتا اس وقت تک تعلیمی ادارے، اسکول اور جامعات نہیں کھولی جائیں گی۔دریں اثنا حق دوست نے نشاندہی کی کہ تہران ابھی تک کرونا وبا عروج پر نہیں پہنچی ۔ حکومت نے ابھی تک دارالحکومت تہران اور پڑوسی شہر شہر قم میں ہلاکتوں کی تعداد کا اعلان نہیں کیا ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…