اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا ٹاسک فورس کے ہمراہ پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کوروناکی ویکسین تیارکرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں،چین کے صدرکےساتھ ویکسین کی تیاری پربات ہوئی ہے۔ ہماری پہلی ترجیح امریکیوں کی مدد کرنا ہے، اس سلسلے میں جاپان، اٹلی، اسپین سمیت دیگر ممالک سے بھی مدد مانگ رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وینٹی لیٹر بنانے والی کمپنیاں بھی متحرک ہیں او ر ہم چاہتے ہیں کہ جتنا جلدی ممکن ہو سکے امریکہ میں لوگوں کی نقل و حرکت کو دوبارہ شروع کر دیا جائے کیونکہ ا س پر پابندی سے نئے مسائل سامنے آ رہے ہیں۔یاد رہے صدر ٹرمپ اس سے قبل کئی بار کوروناوائرس کو چینی وائرس کہہ چکے ہیں جس سے دونوں ممالک میں تناؤ بڑھا تھا۔