نئی دہلی (آن لائن)1.3 بلین افراد پر مشتمل دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت بھارت میں بدھ سے مکمل لاک ڈاؤن کے احکامات پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے۔ ہسپتال وغیرہ اور ضروری سامان کی دکانوں کے علاوہ پورے ملک میں تقریباً تمام کاروباری ادارے و دفاتر بند ہیں۔ بھارت میں اب تک کورونا وائرس کے
تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ساڑھے چار سو کے لگ بھگ ہے البتہ وزیر اعظم نریندر مودی نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری طور پر سخت فیصلوں پر عملدرآمد نہیں کیا گیا، تو یہ عالمی وباء بھارت کو کئی دہائیوں پیچھے دھکیل سکتی ہے۔ لاک ڈاؤن ابتدائی طور پر اکیس دن تک جاری رہے گا۔