ووہان(این این آئی)چین کے شہر ووہان سے نکلنے والے کوورونا وائرس کی تباہ کاریوں سے پوری دنیا ہی متاثر ہو رہی ہے ایسے میں چین کے صوبے یوننان میں ہنٹا وائرس سے ایک شخص کی ہلاکت ہوئی ہے اور اس وائرس سے 32 افراد کے متاثر ہونے کی رپورٹ ہے۔چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق ہنٹا وائرس سے متاثرہ اس شخص کی ہلاکت اس وقت ہوئی جب وہ صوبہ شان ڈونگ کی جانب بس میں سفر کررہا تھا۔
چین کی اس مقامی خبر سے دنیا بھر میں ایک تشویش کی لہر دوڑ گئی کہ انسانوں کو جلد ہی ایک اور عالمی وبا کا سامنا ہوسکتا ہے لیکن یہ بات بتانا ضروری ہے کہ ہنٹا وائرس کوئی نیا وائرس نہیں ہے اور نہ ہی یہ کورونا جتنا خطرناک اور جان لیوا۔گھر میں اور اس کے آس پاس چوہوں کے بل ہنٹا وائرس کے پھیلاو کا بنیادی خطرہ بن سکتے ہیں، حتی کہ صحت مند افراد میں بھی وائرس کے انفیکشن کا خطرہ موجود ہوتا ہے۔