بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

رائیونڈ میں تبلیغی جماعت کے مرکز سے واپس پہنچنے والے2افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق، ہسپتال منتقل

datetime 24  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزہ(این این آئی)فلسطین کے محاصرہ زدہ گنجان آباد علاقے غزہ کی پٹی میں دو افراد کے کرونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ یہ دونوں افراد چند ہفتے قبل پاکستان میں ایک مذہبی اجتماع میں شرکت کے بعد واپس لوٹے تھے۔ اس اجتماع میں گذشتہ ماہ ہزاروں افراد نے شرکت کی تھی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کے حکام نے بتایا کہ غزہ میں کرونا وائرس کا شکار دو مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ دونوں بیرون ملک سے یہ وباء لے کر آئے ہیں۔جمعرات کے روز یہ دونوں افراد مصر کے ساتھ رفح سرحدی گزرگاہ کے راستے پاکستان سے غزہ واپس آئے تھے۔ اتوار کے دن انھیں کراسنگ کے اندر کرونا کے لیے مختص ایک فیلڈ اسپتال میں الگ کر دیا گیا تھا۔ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ان دونوں افراد کو یہ وائرس کہاں سے لاحق تھا۔غزہ میں واپس آنے والے کرونا سے متاثرہ ایک شخص کے پوتے عمر نے بتایا کہ اس کے دادا 79 سالہ محمد الطباطیبی اپنے ایک دوست 63 سالہ عامر دغمش کے ہمراہ چار ماہ قبل پاکستان کے سفر کے دوران مذہبی اجتماعات میں شرکت کی تھی۔ دونوں جماعت دعوت وتبلیغ نامی ایک تنظیم کے رکن ہیں۔رفح کراسنگ پر پہنچنے پر انھیں تل الھویٰ کے مقام پر قائم بلقیس اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال میں بیرون ملک سے آنے والے 2000 دیگر افراد کو بھی 14 دن کے قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔مقامی میڈیا کے ذریعہ ایک پریس بیان میں پاکستان میں فلسطینی سفیر کا کہنا تھا کہ دونوں متاثرہ افراد 11 سے 15 مارچ تک لاہور کے قریب واقع رائیونڈ میں تبلیغی جماعت کے مرکز میں اجتماعات میں شریک ہوئے ۔انہوں نے مزید کہا کہ رائیونڈ میں ہونے والے اجتماع میں مختلف ممالک کے دسیوں ہزار افراد نے شرکت کی تھی حالانکہ حکومت کی طرف سے اس طرح کے اجتماع پر پابندی عاید کی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…