ہفتہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2026 

کرونا وائرس کی آڑ میں ایران کو معاشی طور پر تباہ کرنے کی سازش ہے،ایرانی صدر حسن روحانی نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا

datetime 21  مارچ‬‮  2020 |

تہران( آن لائن )ایران کے صدر حسن روحانی نے امید ظاہر کی ہے کہ دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات میں آئندہ 2 سے 3 ہفتوں نرمی متوقع ہے۔حسن روحانی نے ہفتے کو ٹی وی پر اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ کورونا وائرس کے دوران ایران کو معاشی طور پر تباہ کرنے کی سازش کی جارہی ہے لیکن ہم حالات معمول پر لا کر ان سازشوں کامقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ملک کی معاشی سرگرمیوں کو معمول پر لانے کے لیے جو بھی ممکن ہوا وہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ایران دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں سے ایک ہے جہاں اٹلی اور چین کے بعد ایران میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ایران میں 100 سے زائد مزید ہلاکتوں کے بعد مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 556 تک پہنچ گئی ہے جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 20ہزار 610 ہے اور 7ہزار 635افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔ایران کے صدر مملکت نے امریکی عوام پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی حکومت اور کانگریس میں موجود نمائندوں کو آگاہ کریں کہ دشمنی ، دباؤ اور پابندیاں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گی۔یاد رہے کہ ایران مسلسل یہ الزام عائد کرتا رہا ہے کہ امریکا کی جانب سے عائد پابندیوں کے سبب ان کی کورونا وائرس سے نمٹنے کی صلاحیت بری طرح متاثر ہوئی۔انہوں نے کہا کہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے بہت سارے ایرانی عوام اپنی صحت ، نوکریوں اور آمدنی سے محروم ہوجاتے ہیں اور وہ وائرس کے ساتھ ساتھ موجودہ امریکی حکومت کی ظالمانہ پابندیوں اور پالیسیوں کے خلاف بھی مزاحمت کرنے میں کامیاب ہوں گے۔صدر روحانی نے کوویڈ-19 کی شکست کو ایک عالمی فرض قرار دیتے ہوئے اس بات پر انتباہ کیا کہ ایک خطرناک عالمی “وبا” کی صورتحال میں تہران ، پیرس ، لندن اور واشنگٹن کے درمیان فاصلہ طویل نہیں اور ایران کو وسائل سے محروم کرنے کے دنیا بھر پر براہ راست منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ایران کے شہر قْم میں 19فروری کو ہونے والی دو ہلاکتوں کے بعد ایرانی حکام نے وائرس پر قابو پانے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کیے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…