چین نے بالآخر بدلہ لے لیا!! کرونا وائرس کے پیشِ نظر امریکا کو زبردست جھٹکا دے دیا، وزارتِ خارجہ کی تصدیق

18  مارچ‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چین میں موجود تمام امریکی صحافی جو اس وقت یہاں اور نیویارک ٹائمز، وال اسٹریٹ جرنل اور واشنگٹن پوسٹ کےلیے کام کررہے ہیں ، دس دنوں کے اندر وہ چین سے نکل جائیں ۔ تفصیلات کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ نے اعلان کرتے ہوئے واضح پیغام دیا ہے کہ غیر ملکی صحافی یہاں چین میںموجود ہیں ،جو نیویارک ٹائمز، وال اسٹریٹ جرنل اور واشنگٹن پوسٹ کےلیے کام کررہے ہیں،

وہ سب کے سب آئندہ دس دن کے اندر اندر چین سے نکل جائیں۔ چینی حکومت نے ان اخبارات کے علاوہ وائس آف امریکا اور ٹائم میگزین سے یہ بتانے کا مطالبہ کیا ہے کہ آخر ان کے چینی بیورو آفسز میں کیا چل رہا ہے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے 3 مارچ کے روز امریکا میں چین کی پانچ سرکاری خبر رساں ایجنسیوں میں کام کرنے والے چینی صحافیوں کی مجموعی تعداد 100 تک محدود کرنے کا اعلان کیا تھا۔ حالیہ چینی اقدام اسی کا ردِعمل قرار دیا جا رہا ہے۔دوسری جانب ایک بار پھر امریکی صدر نے کرونا کو پھر چینی وائرس کہہ دیا، چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وہ چین کو برا کہنے کی بجائے اپنے کام پر دھیان دیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے اعتراض کے باوجود امریکی صدر کرونا کو چینی وائرس کہہ رہے ہیں۔ مزید ایک ٹویٹ میں انہوں نے پھر سے چینی وائرس کی اصطلاح استعمال کی۔عالمی ادارہ صحت نے کہاکہ وائرس کو کسی خاص برادری یا علاقے سے جوڑ کر دیکھانا غلط ہے، امریکی اہلکاراور وزیر خارجہ پومپیو بھی اسے کئی بار ووہان وائرس کہہ چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…