اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شاہی خاندان میں اقتدار کی جنگ تھمی نہیں،سعودی عرب میں فوج کے ذریعے بغاوت ہو سکتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار مبشر لقمان نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ سعود عرب میں اقتدار کی جنگ کیلئے لڑائی جاری ہے ۔ فوج کے ذریعے بغاوت کی جا سکتی ہے ۔ سعودی ولی عہد سے اس وقت صرف دو شخصیات سے خطرہ لاحق ہے ،
جن میں احمد بن عبدالعزیز اور محمد بن نائف شامل ہیں۔ ان دونوں کے پاس طاقت کیساتھ ساتھ پیسہ بھی ہے ۔ محمد بن سلمان کو ان دونوں شاہی افراد سے خطرات لاحق ہیں ۔ سینئر اینکر پرسن نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی حکومت گرانے کیلئے شہزادہ محمد بن نائف کا سابق سی آئی اے عہدیدار نے ساتھ دیا ہے ۔ شہزاد محمد بن نائف کو اندرونی اور بیرونی سطح پر طاقتور شخصیات کی حمایت حاصل ہے ۔ جبکہ سعودی عرب میں بھی بہت سی قوتیں محمد بن سلمان کے حق میں نہیں ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی حکومت کو گرانے کی سازش بھی ہوئی ۔ مبشر لقمان نے کہا ہے کہ سعودی بادشاہ شاہ سلمان اس وقت علیل ہیں ، ان کے صاحبزادے چاہتے ہیں کہ ان کی حیات میں اقتدار ان کے حوالے کر دیا جائے ۔ اگر وہ شاہ سلمان کی زندگی میں بادشاہ نہ بن سکے تو پھر سعودی عرب کا روایتی طریقہ کار اپنایا جائے گا ۔ محمد بن سلمان کو یہ خدشہ بھی لاحق ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن ہار جاتے ہیں تو ڈیمو کریٹک پارٹی کی حمایت ان کے ہاتھ سے چلی جائے گی جس کی وجہ مشکلات میں چار گنا زیادہ اضافہ ہو سکتا ہے ۔