جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

سینئربیوروکریٹس کوہراساں کرنے کے ا لزام کاسامنا کرنے والی برطانوی وزیرداخلہ پریتی پٹیل  سے متعلق مزید سنسنی خیز انکشافات

datetime 3  مارچ‬‮  2020 |

لندن(این این آئی)سینئربیوروکریٹس کوہراساں کرنے کے ا لزام کاسامنا کرنے والی برطانوی وزیرداخلہ پریتی پٹیل برطانیہ کی تمام انٹیلی جنس ایجنسیوں پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کررہی تھیں، اس بات کاانکشاف برطانوی میڈیا نے کیا ۔برطانوی اخبار کے مطابق وزیر داخلہ کے مبینہ غیرمناسب رویہ کی تحقیقات کابینہ آفس کررہا ہے جو یہ دیکھے گا کہ آیا پٹیل نے موجودہ یا سابق دور میں ضابطے کی

خلاف ورزی تو نہیں کی، پریتی پٹیل پر غیرمناسب رویے کا الزام لگاتے ہوئے وزارت داخلہ کے سینئر بیورکریٹ سرفلپ رت نم ہفتے کو مستعفی ہوگئے تھے۔برطانوی اخبار کے مطابق پریتی پٹیل ایک منصوبے پر کام کررہی تھیں جس کے تحت وزارت داخلہ کے تحت نیا مشترکہ کنٹرول نظام قائم کرنا تھا جس میں خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس اور چی سی ایچ کیو کو بھی دائرے میں لانا تھا۔ یہ دونوں ادارے اس وقت امور خارجہ سے متعلق وزارت کے ماتحت ہیں۔پریتی پٹیل کی اس حوالے سے کوشش کو کابینہ سیکریٹری اور قومی سلامتی کے مشیر سر مارک سیڈویل نے روک کرناکام بنا دیا تھا۔ پریتی پٹیل کے حوالے سے یہ بات بھی سامنے ا?ئی ہے کہ انکے رویے کے سبب ایک اہلکار خاتون نے دلبرداشتہ ہوکر ضرورت سے زیادہ دوائی کھالی تھی۔پریتی پٹیل کے مبینہ غیرمناسب رویے کیخلاف برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے تحقیقات شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…