جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

بھارتی ریلوے کی جانب سے متعارف ایپ میں پاکستانی ٹرین کی تصویر لگادی گئی

datetime 3  مارچ‬‮  2020 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ریاست گجرات کی ریلوے پولیس کی جانب سے حال ہی میں ایک ایپ متعارف کرائی گئی ہے جس میں سبز رنگ کی پاکستانی ٹرین کی تصویر لگادی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرائم اور ریلوے ڈپٹی انسپکٹر جنرل گوتم پرمار نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تصویر غلطی سے ایپ میں استعمال کی گئی۔انہوںنے کہاکہ

ہم نے نادانستہ طور پر پاکستانی ٹرین کی تصویر استعمال کی اور جیسے ہی ہمیں معلوم ہوا کہ یہ پاکستانی ٹرین کی تصویر ہے تو ہم نے ڈویلپر سے کہا کہ وہ اسے ہٹائے دیں، یہ ایک غیر ارادی غلطی تھی۔سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے بھارتی ریلوے پولیس کی ایپ پر پاکستانی ٹرین کی تصویر کی نشاندہی کرنے کے بعد اسے ہٹا دیا گیا۔واضح رہے کہ بھارتی ریلوے پولیس کی جانب سے موبائل ایپلیکیشن سْرکشِت ایپ‘ گجرات کے وزیر مملکت برائے داخلہ پردیپ سنگھ جڈیجا نے 29 فروری کو متعارف کرائی تھی۔ ایپ سے مسافر ہنگامی صورتحال، اسمگلنگ، لاپتہ بچوں، غیر مجاز انٹری اور منشیات سے متعلق معاملات کو رپورٹ کر سکتے ہیں۔‎



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…