ٹوکیو/پیانگ یانگ (این این آئی)شمالی کوریا نے سمندر میں دو بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپانی وزارت دفاع نے اس امر کی تصدیق کی کہ دونوں میزائل نہ تو جاپان کی حدود میں گرے اور نہ ہی اس کے اقتصادی زون میں۔ جنوبی کوریا سے موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ
میزائل درمیانے فاصلے تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے میزائل تھے، جنہوں نے گرنے سے قبل 240 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ یہ امر اہم ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پیونگ یانگ کی جانب سے بیلسٹک میزائل کے تجربات پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔