اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے ایک ماہ کیلئےاقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کی صدارت سنبھال لی، بھارت کی پریشانیوں میں اضافہ۔تفصیلات کے مطابق چین نے ایک ماہ کیلئے اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل کی صدارت سنبھال لی ،آرٹیکل 370کے خاتمے کے بعد سیکیورٹی کونسل کی سربراہی چین کے ہاتھ آنے پر بھارت پریشان ہو گیا۔چین صدارت سنبھالنے کے بعد بھارت نے اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔
وسط جنوی میں چین نے تیسری بار مسئلہ کشمیر بند کمرہ اجلاس میں اٹھایا تھا۔چین کے صدارت سنبھالنے کے بعد بھارت نے اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل میں سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے ایک ماہ کیلئے اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل کی صدارت سنبھال لی ،آرٹیکل 370کے خاتمے کے بعد سکیورٹی کونسل کی سربراہی چین کے ہاتھ آنے پر بھارت پریشان ہو گیا۔وسط جنوری میں چین نے تیسری بار مسئلہ کشمیر بند کمرہ اجلاس میں اٹھایا تھا،چین کے صدارت سنبھالنے کے بعد بھارت نے اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل میں سرگرمیاں تیز کردیں،اگست سے جنوری تک چین سکیورٹی کونسل میں 2 بار مسئلہ کشمیر اٹھا چکا ہے ۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہُوا چن ینگ نے اپنے بیان میں کہا کہ مسئلہ کشمیر پر چین کا مؤقف مستقل اور واضح ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ تاریخ کا چھوڑا ہوا تنازعہ ہے اور اسے اقوام متحدہ کے چارٹر ، سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور دوطرفہ معاہدوں کے مطابق مناسب اور پر امن طریقے سے حل کیا جانا چاہئے۔