جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

کرونا وائرس ایران سے امریکا بھی پہنچ گیا ، واشنگٹن میں پہلی ہلاکت کی تصدیق

datetime 1  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اولمپیا(انٹرنیشنل پریس ایجنسی) امریکی ریاست واشنگٹن میں ملک میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے ،حکام کے مطابق ریاست کے سب سے بڑے شہر سیاٹل کی کنگ کاؤنٹی میں ایک50ّسالہ خاتون جوکہ شہر کے لائف کیئرہیلتھ سنٹرمیں زیرعلاج تھیں وفات پاگئی ہیں اسی سنٹرمیں ایک اور 70سالہ خاتون کو انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

کاؤنٹی حکام کے مطابق ہیلتھ سنٹر کے50سے زائد ملازمین کے ٹیسٹ جاری ہیں خدشہ ہے کہ ہیلتھ سنٹرمیں کام کرنے والے بھی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں تاہم ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا.ادھر سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی)نے ریاستی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ ملک بھر میں ریاست اور کاؤنٹی سطح پر قائم نرسنگ ہومزاور بزرگ شہریوں کے لیے قائم خصوصی رہائشی مراکزمیں خصوصی اقدامات کریں کیونکہ پہلے سے مختلف بیماریوں کا شکار بزرگ شہریوں کے وائرس کا شکار ہونے کے امکانات زیادہ ہیں کیونکہ کمزورمدافعتی نظام کی وجہ سے ان میں وائرس کے پھیلاؤ کے امکانات زیادہ ہیں اسی طرح سی ڈی سی نے نرسنگ ہومز اور بزرگ شہریوں کے خصوصی رہائشی مراکزمیں کام کرنے والے کارکنوں کے بھی ٹیسٹ کروانے اور انہیں خصوصی اقدامات کی ہدایات جاری کی گئی ہیں.کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد، امریکہ نے ایران کے سفر پر پابندی کا اعلان کیا ہے اور ساتھ ہی اٹلی اور جنوبی کوریا کے کچھ علاقوں کے سفر سے متعلق انتباہ جاری کیا ہے نئی پابندیوں کا اعلان امریکی نائب صدر مائیک پینس نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ میں 22 افراد نئے کرونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں جب کہ مزید کیسز سامنے آسکتے ہیں.امریکہ کے صحت اور انسانی خدمات کے محکمے کے وزیر، الیکس ازار نے کہا ہے کہ ان علاقوں کی جانب جہاں یہ مرض سنگین صورت اختیار کیا گیا ہے، وہاں کا سفر نہیں کرنا چاہیے، یہی بہتر حکمت عملی ہو گی‘ امریکہ میں ایک ہلاکت کی اطلاع کے بعد ٹرمپ نے وائرس سے متعلق اپ ڈیٹ فراہم کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک خاتون تھی جن کی عمر 50 برس کے قریب تھی۔

صدر نے کہا کہ امریکیوں کو زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے انھوں نے کہا کہ ملک میں تقریباً 22 نئے افراد ہیں جن میں مرض کی علامات ظاہر ہوئی ہیں‘محکمہ صحت کے اہلکاروں کے مطابق، اب تک امریکہ میں 66 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے. ریاست واشنگٹن کے گورنر جے انسلی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ افسوس ناک دن ہے کہ واشنگٹن سے تعلق رکھنے والی شہری وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو گئی ہیں ہم اہل خانہ اور احباب سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیںاور ہم کوشش کر رہے ہیں کہ یہ بات یقینی بنائی جا سکے کہ کوئی بھی فرد اس وائرس کی بنا پر ہلاک نہ ہو۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…