لندن /تہران(این این آئی)برطانوی میڈیا نے کہاہے کہ ایران میں کرونا وائرس سے اب تک 210 افراد ہلاک ہوچکے ہیں لیکن ایرانی حکومت کرونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی اصل تعداد چھپا رہی ہے۔برطانوی میڈیا نے بتایاکہ ایران میں کرونا کے نتیجے میں دارالحکومت تہران میں 100 اور قْم میں 80 افراد ہلاک ہوئے ۔دریں اثنا ایرانی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہان پور نے اس رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ میں تہران
میں ان تمام افراد کی موت کو کرونا کا نتیجہ قرار دیا ہے جو کہ سانس کی دوسری بیماریوں کی وجہ سے فوت ہوئے ۔ان کا کہنا تھا کہ تہران میں اتنی بڑی تعداد میں لوگ کرونا سے ہلاک نہیں ہوئے۔برطانوی ٹی کی رپورٹ کے اعداد و شمار غلط ہیں۔ ایرانی محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ ایران میں کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 34 ہوگئی ہے جب کہ 338 افراد میں اس وائرس کی موجودگی کی تشخیص کی گئی ہے۔