اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

امریکی صدر کی بھارت میں مودی سرکار پر سرجیکل اسٹرائیک پاکستان کی کھل کر تعریفیں ، بھارتی وزیراعظم منہ چھپاتے رہے

datetime 24  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے احمد آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مل کر دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ ہم پر امید ہیں کہ مستقبل میں تمام جنوبی ایشیا میں بھارت مسائل حل کرنے اور امن پیدا کرنے میں قیادت کرے گا۔ امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوششیں کی۔

دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدمات قابل تعریف ہیں۔ تاہم امریکی صدر کے خطاب کی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی صدر پاکستان میں متعلق اعترافی بیان کے بعد کئی لوگ ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب ادھورا چھوڑا کر جارہے ہیں ۔ سوا ارب عوام کا سپرپاور ملک امریکی صدر کے استقبال کیلئے اسٹیڈیم بھرنے میں بھی ناکام نظر آیا، ویڈیو میں کئی جگہ ایسی ہیں جہاں کرسیاں خالی نظر آر ہی ہیں ۔ دریں اثنا اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ میلانیا کے ہمراہ بھارت کے اپنے پہلے سرکاری دورے کےموقع پر مغربی شہر احمد آباد میں اتر گئے ۔اس دورے کا مقصد بھارت اور امریکا کے درمیان پیدا ہونے والے تجارتی اختلافات کو بھلاتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو ایک نیا رخ دینا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ کسی بھی امریکی صدر کا آٹھواں جبکہ صدر ٹرمپ کا پہلا دورہ بھارت ہے۔ گزشتہ برس ٹیکساس میں صدر ٹرمپ نے ہاڈی مودی تقریب میں شرکت کی تھی اور اسی طرز کی ایک تقریب احمد آباد کے سردار ولبھ بھائی کرکٹ اسٹیڈیم میں سجائی گئی جسے نمستے ٹرمپ کا نام دیا گیا ۔اس کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک لاکھ دس ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے ائیرفورس ون کے دروازے پر صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا کا استقبال کیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہندی زبان میں ایک ٹویٹ میں کہا کہ

ہم بھارت آنے کو تیار ہیں اور ہم راستے میں ہیں اور کچھ ہی گھنٹوں میں سب سے ملاقات کریں گے۔ حال ہی میں امریکہ نے بھارت کے لیے ڈیوٹی فری پروگرام منسوخ کیا تھا جس کے جواب میں بھارت نے امریکہ کی 28 مصنوعات پر ٹیکس عائد کر دیا تھا۔احمد آباد میں صدر ٹرمپ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

ہم پر امید ہیں کہ مستقبل میں تمام جنوبی ایشیا میں بھارت مسائل حل کرنے اور امن پیدا کرنے میں قیادت کرے گا۔ امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوششیں کی۔دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدمات قابل تعریف ہیں۔یہاں پر ایک بات قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر کے خطاب کے دوران ہی کئی بھارتی سٹیڈیم سے اٹھ کر جانے لگے،اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ کئی لوگ ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب ادھوارا چھوڑ کر جا رہے ہیں۔سوا ارب آبادی کا ملک سپرپاور کے سربراہ کے استقبال کے لیے سٹیڈیم بھرنے میں ناکام رہا۔،کئی کرسیاں خالی نظر آئیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…