امریکا نے ایران کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا ،کن  پانچ عہدیدار بلیک لسٹ کر دیا ؟ جانئے

21  فروری‬‮  2020

واشنگٹن (این این آئی)امریکا نے ایرانی رجیم کی مزید پانچ اہم شخصیات کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے ان پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی حکومت کی طرف سے ایران کی گارڈین کونسل کے سربراہ احمد جنتی سمیت 5 ایرانی شخصیات پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔امریکا کی طرف سے بلیک لسٹ کیے گئے ایرانی عہدیداروں میں ایران کی ماہرین کونسل کے رکن محمد یزدی ،

پاسداران کونسل کے ممبرعباس علی کدخادائی ، سیامک راہ بیگ اور حسن صداگی مقدم شامل ہیں۔ امریکی وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک نوٹ میں ایرانی شخصیات کے نام بتائے گئے ہیں۔امریکی میمو میں کہا گیا ہے کہ بلیک لسٹ کیے گئے ایرانی عہدیداروں نے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات سے روکنے اور پارلیمانی انتخابات کے من پسند نتائج حاصل کرنے کے لیے اپنا اثرو رسوخ استعمال کرنا شروع کیا ہے۔ واشنگٹن میں بریفنگ دیتے ہوئے ایران کے لیے امریکی خصوصی مندوب برائن ہک نے کہا کہ گارڈین کونسل میں 12 ماہرین شامل ہیں جو فیصلہ کریں گے کہ  ایرانی مجلس شوریٰ کے انتخابات میں کون حصہ لینے کا حق رکھتا ہے۔برائن ہْک کے مطابق کونسل نے 7000 سے زیادہ درخواست دہندگان کو حصہ لینے سے روک دیا۔ اسی طرح 90 ممبران پارلیمنٹ کو دوبارہ انتخاب سے روکنے سے روک گیا ہے۔انہوں نے گارڈین کونسل کے صدر احمد جنتی پر الزام عائد کیا کہ وہ 40 سالوں سے لوگوں پر ظلم و ستم کے لیے اس نظام کی مدد کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…