اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

اہم ترین ایشیا پیسیفک اکنامک کارپوریشن سمٹ سے پہلے کسی صورت استعفیٰ نہیں دوں گا، مہاتیر محمد نے اپنا فیصلہ سنا دیا

datetime 19  فروری‬‮  2020

کوالا لمپور(این این آئی)ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ اتحادی جماعتوں کی صدارتی کونسل میں اقتدار کے تبادلے کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہو، وہ نومبر میں اہم ترین ایشیا پیسیفک اکنامک کارپوریشن سمٹ سے پہلے کسی صورت مستعفی نہیں ہوں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملائیشیا میں حکمراں اتحادی جماعت ’پاکاتان ہاراپان‘ کی صدارتی کونسل میں 21 فروری کو ہونے والے اہم اجلاس میں ملک میں اقتدار کے تبادلے کے حوالے سے غور و خوص کیا جائے گا۔

سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو شکست دینے کیلئے بنائے گئے انتخابی اتحاد نے فیصلہ کیا تھا کہ کامیابی کی صورت میں وزیراعظم کے عہدے پرآدھی مدت کیلئے مہاتیر محمد اور پھر بقیہ مدت کیلئے انور ابراہیم کو وزیراعظم بنایا جائے گا۔انور ابراہیم انتخابات کے موقع پر جیل میں اسیر تھے اس لیے پہلے مہاتیر محمد کو یہ عہدہ دیا گیا جبکہ ڈپٹی وزیراعظم کا عہدہ انور ابراہیم کی اہلیہ کو دیا گیا۔ انور ابراہیم نے آدھی مدت کے لیے وزیراعظم بنائے جانے کی شرط پر جیل میں رہتے ہوئے انتخابی مہم چلائی جو کامیابی سے ہمکنار ہوئی تھی۔انور ابراہیم کے حامی ارکان مہاتیر محمد پر اپریل 2020 کو وزیراعظم کی مدت کے دو سال پورے ہونے پر مستعفی ہونے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں تاہم مہاتیر محمد نے دباؤ کو مسترد کردیا جس پر 21 فروری کو صدارتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔قبل ازیں انور ابراہیم 1993 سے 1998 کے درمیان ڈپٹی وزیراعظم کی ذمہ داری نبھاتے رہے ہیں جب کہ مہاتیر محمد اس وقت وزیراعظم تھے تاہم بعد میں دونوں کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے تھے جس پر وزیراعظم مہاتیر محمد نے اپنے ڈپٹی انور ابراہیم کو معزول کرکے جیل بھیج دیا تھا۔انور ابراہیم 2004 میں رہا ہوئے اور اپنی سیاسی جماعت کو منظم کرتے رہے جب کہ مہاتیر محمد گوشہ نشین ہوگئے۔ اس دوران انور ابراہیم اپوزیشن لیڈر کے طور پر متحرک کردار بھی ادا کرتے ہیں۔ بعد ازاں 2015 میں انور ابراہیم کو ہم جنس پرستی کے الزام میں 5 سال قید کی سزا سنائی گئی۔گزشتہ انتخابات کے موقع پر 2018 میں انور ابراہیم نے جیل ہی سے مہاتیر محمد سے رابطہ کیا اور انہیں انتخابی اتحاد کا حصہ بننے کیلئے راضی کرلیا تاہم شرط یہ تھی کہ کامیابی صورت میں مہاتیر محمد آدھی مدت کیلئے وزیراعظم بنیں گے جبکہ اس دوران ڈپٹی وزیراعظم انور ابراہیم کی اہلیہ ہوں گی۔ انتخابات میں کامیابی کے بعد سلطان نے انور ابراہیم کی باقی سزا کو معاف کردیا تھا۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…