منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

جمائما کی عمران خان سے متعلق ٹوئٹ ’تونے کیسا جادو کیا‘؟ ٹاپ ٹرینڈ بن گئی

datetime 18  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے اپنے سابق شوہر سے متعلق کی جانے والی ٹوئٹ دیکھتے ہی دیکھتے ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔جمائما گولڈ اسمتھ نے 18 فروری کو آرٹسٹک انداز میں تیار کیا گیا ایک فرضی فلمی پوسٹر شیئر کیا تھا۔جمائما نے فلمی پوسٹر ٹوئٹ کرتے ہوئے سوال کیا کہ کون لولی وڈ (پاکستانی فلم انڈسٹری) کے پوسٹر پسند نہیں کرتا

اور انہوں نے واضح کیا کہ جو وہ پوسٹر شیئر کر رہی ہیں اسے ان کے ایک دوست نے لاہور میں دیکھا۔ جمائما خان نے پوسٹر میں لکھے ہوئے اردو جملے کا انگریزی ترجمہ بھی لکھا۔جمائما گولڈ اسمتھ نے جس فرضی فلمی پوسٹر کو شیئر کیا اس میں وزیر اعظم عمران خان کو ایک کرسی پر بیٹھے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ پوسٹر میں ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور جمائما گولڈ اسمتھ کی تصاویر بھی شامل کی گئی ہے۔فرضی فلمی پوسٹر کے درمیان میں اردو میں لکھا گیا کہ ’تونے کیسا جادو کیا‘؟جمائما گولڈ اسمتھ کی اسی ٹوئٹ کو چند گھنٹوں میں 4 ہزار بار ری ٹوئٹ کیے جانے سمیت اسے 22 ہزار سے زائد افراد نے لائیک کیا جبکہ درجنوں افراد نے ان کی ٹوئٹ پر کمنٹس کیے جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ’جمائما‘ کا نام ٹوئٹر پر پاکستان میں سب سے بڑا ٹرینڈ بن گیا۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…