ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پہلی مرتبہ سعودی عرب میں بھرپور انداز میں ویلنٹائن ڈے منایا گیا،ایسا سب کچھ کس کے کہنے پر ہوا؟ محمد بن سلمان کی بجائے حیران کن نام سامنے آ گیا

datetime 15  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روز سعودی عرب میں ویلنٹائن ڈے بہت جوش و خروش سے منایا گیا۔اس خبر کو دنیا بھر میں بہت حیرت کی نگاہ سے دیکھا گیا۔ کیونکہ یہ پہلا موقع تھا کہ سعودی اور غیرملکی جوڑے مختلف مقامات پر ویلنٹائن ڈے کے دن ہاتھوں میں ہاتھ تھامے دکھائی دیئے۔

مملکت میں پہلا موقع تھا جب مغربی تہوار منانے پر کوئی سرکاری سطح پر روک ٹوک نظر نہیں آ رہی تھی۔ عوام سڑکوں کنارے اور شاپنگ مالز میں اپنی محبوب شخصیات کے لیے رنگا رنگ پھولوں اور تحائف کی خریداری میں مصروف تھے اور کوئی انہیں کچھ نہیں کہہ رہا ، عرب نیوز کی جانب سے ایک  خصوصی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں محکمہ اوامر و نواہی کے سابق سربراہ اور ممتاز عالم دین شیخ احمد قاسم الغامدی کی وجہ سے سعودی عوام ویلنٹائن ڈے منانے کے قابل ہوئی۔ پہلی بار 2018ء میں ویلنٹائن ڈے کے حق میں شیخ احمد قاسم الغامدی نے اپنا بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ ویلنٹائن ڈے محبت کا تہوار ہے۔یہ تہوار اسلامی تعلیمات یا نظریات کے منافی نہیں ہے۔ صرف غیر مسلم ہی نہیں بلکہ مسلم بھی اسے منا سکتے ہیں۔ کیونکہ یہ ازدواجی جوڑوں کی ایک دوسرے سے محبت کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ ان کے اس بیان کے بعد ویلنٹائن ڈے کی مخالفت میں کمی واقع ہوئی تھی ۔ جس کا نتیجہ 2020ء کے موجودہ ویلنٹائن ڈے میں سعودی عوام کی بھرپور شرکت کی صورت میں سامنے آیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…