نئی دہلی (این این آئی)بھارتی حکومت نے پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کے دوران اس بات کی وضاحت کی ہے کہ اس نے این آر سی (نیشنل رجسٹر فار سیٹیزن) پر ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیر نتیا نند رائے نے ایوان زیریں (لوک سبھا )میں بتایا کہ حکومت نے قومی سطح پر این آر سی کے نفاذ کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ۔
نتیا نند رائے نے پارلیمان میں اس بات کی بھی وضاحت کی کہ نیشنل پاپولیشن رجسٹر (این پی آر) میں اندارج کے لیے کسی بھی طرح کی دستاویزات کو بطور ثبوت پیش کرنا لازمی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رضاکارانہ طور پر صرف آدھار کا نمبر پیش کیا جا سکتا ہے۔ حکومت نے آبادی سے متعلق نئے رجسٹر میں خاندان سے متعلق کئی پیچیدہ سوال پوچھے ہیں جس پر کئی ریاستوں نے پہلے ہی تحفظ کا اظہار کیا ہے۔