میکسیکو سٹی( آن لائن )آن لائن ٹرانسپورٹ کمپنی اوبر نے کرونا وائرس پھیلنے کے ممکنہ خدشے پر 240 صارفین کے اکائونٹس معطل کر دئیے ہیں۔ یہ صارفین وائرس میں مبتلا مریض سے تعلق رکھنے والے ان دو مشتبہ ڈرائیوروں سے رابطے میں تھے جنہیں جنوری کے آخر میں محکمہ صحت حکام نے تلاش کیا تھا۔ آن لائن کمپنی نے ٹویٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ اکانٹس کو عارضی طور پر غیر فعال کیاگیا ہے ۔دوسری جانب وزارت صحت چینی
سیاحوں سے رابطہ رکھنے والوں کو مسلسل مانیٹر کر رہی ہے۔ حکام نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ اب تک جن رابطوں کی نشاندہی کی گئی ان میں اس وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ میکسیکو حکام کے اعلامیہ کے مطابق دو روز قبل کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلا کے خدشے پر ووہان سے تعلق رکھنے والے 10 چینی شہریوں کو ملک سے نکالا گیا تھا۔ ہلاکت خیز کرونا وائرس نے اب تک چین میں 300 سے زائد جانیں لے لی ہیں۔