واشنگٹن(آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک عراق میں موجود فوجیوں کی تعداد کم کرنے جا رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنی ایک ٹویٹ میں امریکی صدر نے کہا کہ عراق میں جنگ سے متعلق قرارداد پر ایوان نمائندگان میں رائے شماری ہو گی ہم اپنے فوجیوں
کی تعداد 5 ہزار تک (نیچی) لا چکے ہیں اور اس تعداد کو (مزید) کم کریں گے میں ریپبلکنز اور ڈیموکریٹس سب سے یہ چاہتا ہوں کہ وہ (اس حوالے سی) دل سے ووٹ دیں۔ٹرمپ نے عراق میں امریکی فوجی اڈوں کے اخراجات کے مقابل بغداد پر مالی پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ بھی دیا۔