جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

فٹ بال میچ نے ایک بھائی کے ہاتھوں دوسرے بھائی کی جان لے لی، انتہائی افسوسناک واقعہ

datetime 26  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی) افغانستان میں اپنی اپنی پسندیدہ ٹیموں کے میچ کے دوران ہونے والی تکرار پر ایک بھائی نے دوسرے بھائی کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔افغان میڈیا کے مطابق اسپین میں ہونے والی فٹبال لیگ میں بارسلونا اور ویلینشیا کے درمیان میچ تھا، صوبہ کاپیسا کے دو بھائی اپنی اپنی پسندیدہ ٹیم کے لیے پر جوش تھے۔ میچ دیکھنے کے دوران اپنی ٹیموں کی حمایت کے لیے حد سے گزرنے والے بھائیوں میں ہونے والی تکرار جھگڑے میں تبدیل ہوگئی۔اس موقع پر غصے سے

بپھرے ہوئے ایک بھائی نے اپنے ہی جوان سال بھائی امین آغا کو تیز دھار چھریوں کے پہ در پہ وار کر کے قتل کر دیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔ ہمسائے چیخ پکار سن کر پہنچے تو قاتل فرار ہوچکا تھا۔ مقتول کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں موت کی تصدیق کردی گئی۔پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش میں چھاپہ مار کارروائی کا ا?غاز کر دیا ہے۔ ویلینشیا نے تو یہ میچ 2 کے مقابلے میں صفر گول سے جیت لیا لیکن اس دوران ایک جذباتی مداح قاتل اوردوسرا مقتول بن گیا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…