جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

بھارتی شہریت قانون،سابق افغان صدر، بنگلہ دیشی وزیر اعظم نے بھی مخالفت کردی‎ ،مودی کو کھری کھری سنا ڈالیں ‎

datetime 20  جنوری‬‮  2020 |

دبئی/نئی دہلی(این این آئی) بنگلہ دیش اور افغانستان نے بھارت کے متنازع شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) کی مخالفت کردی جس میں دونوں ممالک سمیت پاکستان پر غیر مسلمان اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کرنے والے ممالک کا کہا ہے۔

سابق افغان صدر حامد کرزئی نے بھارتی اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قانون جس میں مسلمانوں کو شامل نہیں کیا گیا ہے اور 3 ممالک کے ہندو، سکھ، جین، بدھ مت، مسیحی اور پارسیوں کو شہریت دینے کا کہا ہے، اسے سب کے لیے ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے افغانستان کی اقلیتوں پر ظلم نہیں کیا، ہم حالت جنگ میں ہیں اور طویل عرصے سے ہمیں تنازعات کا سامنا ہے، افغانستان میں تمام مذاہب بشمول ہمارے 3 بڑے مذاہب مسلمان ہندو اور سکھ کے، سب نے مشکلات کا سامنا کیا ہے۔بھارتی حکومت کی خطے کی اتحادی بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے گفتگو کرتے ہوئے بھارت کے نئے قانون پر تنقید کی اور کہا کہ یہ قانون ضروری نہیں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ اس سے متعلقہ نیشنل رجسٹر آف سٹیزنز (این آر سی) کے حوالے سے اقدامات بھارت کے اندرونی معاملات ہیں اور اس سے ان کے لوگوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا تاہم این آر سی کا نفاذ بھارتی ریاست آسام میں کیا گیا تھا اور اسے پورے ملک میں لاگو کرنے کی پیشکش کی گئی ہے جس کے ذریعے مبینہ غیر قانونی بنگلہ دیشی مہاجرین کو ان کے ملک واپس بھیجا جائے گا۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…