کابل(آن لائن) رواں برس 31جنوری کو برطانیہ کے یورپی یونین سے مکمل اخراج کے بعد لندن میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان میں وزیر اعظم بورس جانسن کا کابینہ کے خصوصی اجلاس کے بعد خطاب بھی شامل ہے۔اس دن برطانوی وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر
ایک خصوصی گھڑیال بھی نصب کیا جائیگا جو یورپی یونین سے انخلا کے گھٹتے وقت کو ظاہر کرے گا۔ ایک خصوصی لائٹ شو کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔لندن حکومت ایک یادگاری سکے کا اجرا بھی کرے گی۔ پارلیمنٹ اسکوائر میں برطانوی جھنڈے بھی لہرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔