واشنگٹن(آن لائن) امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کیخلاف مواخذے کے جواز کو بتاتے ہوئے 111 صفحات پر مشتمل میمو کانگریس کے ایوان بالا (سینیٹ) میں پیش کیا اور سینیٹ سے اس کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔اس دستاویز کو ایوان کی تحقیقاتی کمیٹی کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کیا گیا ہے۔دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ذاتی مفاد کیلئے امریکہ کے انتخابات میں مداخلت کرنے اور ایک غیر ملکی حکومت پر دباؤ بنانے کیلئے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا اور اس کے بعد کانگریس
(پارلیمنٹ) تفتیش کو متاثر کرکے خود کو بچانے کی کوشش کی۔دستاویزات میں کہا گیا کہ امریکہ کا آئین صدر کیخلاف مواخذے لانے اور اگر انہوں نے (صدرنی) سنگین جرم کیا ہے تو انہیں ان کے عہدہ سے ہٹانے کا حق دیتا ہے۔دستاویزات میں لکھا ہے’’سینیٹ کو اب 2020 کے صدارتی انتخابات کو محفوظ طریقے سے کرانے کیلئے اقدامات کرنے چاہئے۔ ہماری آئینی حکومت کے خدوخال کی حفاظت کرنی چاہئے اور جو صدر امریکہ کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ پیدا کرے اسے ہٹانا ضروری ہے۔