ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

فلسطین کی آزادی تک دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا، خامنہ ای

datetime 19  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی) ایران کے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ فلسطین صہیونی ریاست کے قبضے سے آزادی عالم اسلام اور عرب ممالک کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ مشرق وسطیٰ سے امریکی انخلاء اور فلسطین کی آزادی تک مکمل امن قائم نہیں ہوسکتا۔میڈیارپورٹس کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ خطے کی تمام قوتوں، عرب ممالک اور عالم اسلام کو فلسطین کی آزادی کی ذمہ داری پوری کرنا ہوگی۔امریکا کو خطے سے

نکالنا اور امریکی بالادستی کو ختم کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل نے فلسطینیوں کو نہتا کرنے کی مذموم مہم شروع کی ہے تاکہ وہ اپنے دفاع کی صلاحیت کھو دیں۔ شہید جنرل قاسم سلیمانی  کی وفاداری میں لڑنے والے مجاھدین نے غزہ اور یمن کے مزاحمت کاروں کو مدد فراہم کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری وفادار تنظیمیں خطے میں موجود مقدسات کے دفاع اور کمزور عوام کے دفاع کے لیے لڑ رہی ہیں۔ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ امریکا خطے کی عوام اور اقوام کو اپنا غلام بنانا چاہتا ہے اور بعض حکومتیں اپنا اقتدار بچانے کے لیے امریکا کے پیچھے چل رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا پوری دنیا کی سب سے بڑی برائی ہے۔ امریکا شیطان ہے اور یورپی ممالک اس کے چیلے ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…