آسٹریلیا میں لگنے والی آگ سے ایک ارب سے زائد جانور ہلاک یتیم ہونیوالے کینگروکی تصویر وائرل نے سب کو افسردہ کردیا

19  جنوری‬‮  2020

کینبرا(این این آئی)آسٹریلیا میں لگنے والی آگ سے جہاں ایک ارب سے زائد جانور ہلاک ہوگئے وہیں ایک ایسا کینگرو بھی موجود ہے جو اپنے والدین گنوا چکا۔ایسے میں وہ اپنا غم انسان کو سمجھا تو نہیں سکتا لیکن سوشل میڈیا پر اس کی ایک تصویر ضرور وائرل ہوئی ہے جسے دیکھ کر اس کے غم کا اندازہ ہوتا ہے۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کینگرو اپنی گود میں کھلونا ٹیڈی بیئر کو لیے ہوئے ہے

اور اسے زور سے بوسہ بھی دے رہا ہے۔تصویر دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ اس کینگرو کے والدین اس دنیا میں نہیں رہے ہیں اور وہ انہیں بہت یاد کر رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تسمانیہ سینیٹر پیٹر وش ولسن اور گرین کے ایڈوائزر ٹم بیشارا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شائع کی جو دیکھتے ہی دیکھے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔اس تصویر کی وضاحت دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کی جنگلی حیات کی دیکھ بھال کرنے والی ان کی والدہ انہیں نیو ساؤتھ ویلز کے شمالی ریور خطے سے لائی ہیں۔بیشارا بھی یہ دیکھ کر حیران رہ گئیں کہ ان کی یہ تصویر ان کی توقعات سے زیادہ مشہور ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے سوچا کہ یہ تصویر آسٹریلیا میں شیئر ہورہی ہے لیکن یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ اس نے خطہ اوشیانا سے نکل کر یورپ اور جنوبی امریکا میں بھی شہرت پالی ہے جبکہ امریکا کے کچھ مارننگ شوز میں بھی اس تصویر کو آن ایئر کیا گیا۔‎

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…