برفانی تودہ گرنے سے ایک بھارتی فوجی ہلاک متعددنیچے دب گئے

17  جنوری‬‮  2020

لیہ (این این آئی)مقبوضہ کشمیرکے لداخ ریجن کے علاقے دراس میں ایک برفانی تودہ گرنے سے ایک بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دار س کی وادی مشکو میں واقع فوجی کیمپ پر ایک بڑا برفانی تودا گرنے سے متعدد اہلکار اس تلے دب گئے ۔ کئی فوجی اہلکاروں کو تودے تلے سے زندہ بچا لیاگیا ہے ۔ زخمی اہلکاروںکو فوری طورپر ہسپتال منتقل کیاگیا

جہاں ایک فوجی اہلکار دھرمیندرا سنگھ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ آخری اطلاعات ملنے تک امداد اور بچائو کی کارروائیاں جاری تھیں۔مقبوضہ وادی کشمیر میں شدید برف باری کی زد میں آنے والے درجنوں دیہات کے سڑک رابطے معطل ہوچکے ہیں جبکہ بجلی اور پانی کا کا نظام ٹھپ پڑا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق منگل کی شب سے جمعرات کی صبح تک وادی کشمیر کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں بھاری اور دیگر علاقوں میں درمیانہ درجے کی متواتر برف باری سے سرینگر سمیت پوری وادی سفید چادر میں ڈھک گئی ۔ برف باری کے باعث اگر چہ سردی کی سخت لہر سے لوگوں کو قدرے راحت مل گئی تاہم راستے بند ہونے اور بجلی کے بریک ڈائون سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ بھاری برف کے سبب سرینگر میں ڈرینج سسٹم بیکار ہوچکا ہے اور اکثر سڑکیں اور گلی کوچے زیر آب آئے گئے۔ جنوبی کشمیر اور وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے مختلف علاقوں میں بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا جبکہ پانی کی سپلائی پر بھی اثر پڑا۔ مختلف مقامات پر بجلی کے کھمبے اور ترسیلی لائنیں زمین پر آگئی ہیں جسکے نتیجے میں متعد د علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…