واشنگٹن(این این آئی)امریکا میں ایک عدالت نے دو ایرانی ایجنٹوں کو جاسوسی کے جْرم میں قصوروار قرار دے کر قید کی سزا سنادی ۔ ان پر امریکی شہریوں کی جاسوسی کے الزام میں فرد جرم عاید کی گئی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کے محکمہ انصاف نے ایک بیان میں کہاکہ ان میں ایک مجرم 39 سالہ احمد رضا محمدی دوست دار امریکااور ایران کی دْہری شہریت کا حامل ہے۔دوسرا مجرم 60 سالہ ماجدغوربانی ایرانی شہری ہے
اور وہ امریکا میں مقیم ہے۔ان پر امریکا میں ایرانی نظام کے مخالف امریکی شہریوں کو ہدف بنانے کے لیے ایرانی حکومت کی معاونت کا الزام تھا۔امریکا کے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل برائے قومی سلامتی جان سی ڈیمرس نے کہاکہ یہ دونوں افراد امریکی شہریوں کے بارے میں ایسی معلومات اکٹھی کیا کرتے تھے جنھیں ان شہریوں یا ان کے خاندانوں کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا تھا۔