اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

ٹرمپ کو اب تک کا بڑا جھٹکا لگ گیا امریکی صدر کا عہدے پر رہنے یا نہ رہنے پر انتہائی قدم اٹھا لیا،99اراکین نے فیصلہ سنا دیا

datetime 17  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن)امریکی سینیٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی تاریخی کارروائی کا آغاز ہوگیا جس کے لیے قانون سازوں نے حلف اٹھایا کہ وہ امریکا کے 45ویں صدر کو عہدے پر رہنے یا نہ رہنے کے حوالے سے فیصلہ غیر جانبداری سے کریں گے۔امریکی تاریخ میں یہ تیسرا موقع ہے جب سینیٹ چیمبر کو مواخذے کی عدالت میں تبدیل کردیا گیا جس کی سربراہی سپریم کورٹ کے

چیف جسٹس جان رابرٹس نے کی اور اراکین سینیٹ سے حلف لیا۔فرانسیسی خبررساں ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق جب جان رابرٹس نے سینیٹرز سے پوچھا کہ کیا وہ امریکی آئین کے مطابق غیر جانبدارانہ انصاف کریں گے تو حاضر 99 اراکین نے اپنا دایاں ہاتھ بلند کر کے جواب دیا کہ ’ہم کریں گے‘۔قبل ازیں سینیٹ فلور پر وہ 2 آرٹیکلز پڑھ کر سنائے گئے جس کی بنیاد پر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی کی جارہی ہے جہاں انہیں اختیارات کے ناجائز استعمال اور کانگریس کی راہ میں رکاوٹ بننے کے الزامات کا سامنا ہے۔ایوان کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سربراہ ایڈم شِف ٹرائل میں مرکزی پراسیکیوٹر کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں جنہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سنگین جرائم اور بداعمالیوں کے الزامات پڑھ کر سنائے۔واضح رہے کہ امریکی صدر کئی ماہ سے مواخذے کی کارروائی کا مذاق اڑارہے ہیں اور انہوں نے ٹرائل کے آغاز کو ایک اور چکما قرار دیا۔اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ’میرے خیال میں یہ بہت تیزی سے ہونا چاہیے، یہ مکمل طور پر جانبدار ہے، مجھے دھوکا دہی کا سامنا ہے یہ چکما جو ڈیموکریٹس نے دیا تا کہ وہ کوشش کر کے انتخابات جیت لیں‘۔واضح رہے کہ ڈیموکریٹس اراکین کی اکثریت پر مشتمل امریکی ایوانِ نمائندگان 18 دسمبر کو ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے لیے ووٹ کرچکا ہے۔تاہم ریپبلکن اراکین کی اکثریت پر مشتمل سینیٹ سے امریکی صدر کی بریت کا امکان ہے کیوں کہ صدر کو مجرم ٹھہرا کر عہدے سے ہٹانے کے لیے 2 تہائی اکثریت درکار ہوتی ہے۔سینیٹ میں مواخذے کی کارروائی کے لیے حلف اٹھانے کے بعد اجلاس کو منگل تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔خاندان میں میڈیکل ایمرجنسی ہوجانے کے باعث اجلاس سے غیر حاضر ریپبلکن سینیٹر جیمز انہوف کا کہنا تھا کہ وہ منگل کو کسی تاخیر کے بغیر حلف اٹھالیں گے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…