ٹورنٹو( آن لائن )شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی جانب سے کینیڈا میں زندگی گزارے جانے کے اعلان کے بعد کینیڈا اور برطانیہ میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ شاہی جوڑے کے کینیڈا میں رہنے کے اخراجات کون برداشت کرے گا؟اسی حوالے سے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو سے بھی پوچھا گیا تو انہوں نے بھی کہا کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے کینیڈا میں
رہنے کے دوران اخراجات کے معاملات ابھی طے ہونا باقی ہیں۔جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ ابھی وہ خود بھی نہیں جانتے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے کینیڈا میں رہائش کے دوران اخراجات کون برداشت کرے گا۔جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ ابھی یہ طے ہونا باقی ہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے کینیڈا منتقل ہونے کے بعد ان کے اخراجات کون برداشت کرے گا۔کینیڈین وزیر اعظم کے مطابق شاہی جوڑے کے کینیڈا منتقل ہونے کے حوالے سے بہت سارے معاملات طے ہونا باقی ہیں اور ان سے تاحال شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی منتتقلی پر کوئی بات نہیں کی گئی۔ان کے مطابق شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی سیکیورٹی کے معاملات بھی طے ہونا باقی ہیں۔جسٹن ٹروڈو نے یہ بھی کہا کہ اگرچہ شاہی جوڑے کے اخراجات کے معاملات طے ہونا باقی ہیں تاہم کینیڈین عوام انہیں خوش دلی سے خوش آمدید کہے گا اور انہیں یقین ہے کہ کینیڈین عوام شاہی جوڑے کی منتقلی پر خوش ہوگا۔