امریکہ کا مقبوضہ کشمیر میں سیاسی رہنمائوں کی مسلسل نظربندی اورانٹرنیٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

12  جنوری‬‮  2020

واشنگٹن (این این آئی)امریکہ نے مقبوضہ کشمیر میں سیاسی رہنمائوں کی مسلسل نظربندی اور انٹرنیٹ کی معطلی پر ایک بار پھر تشویش کااظہار کیا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق جنوبی اور وسطی ایشیا کے لیے امریکہ کی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے ایک ٹویٹ میںامیدظاہر کی کہ خطے کے

حالات جلد معمول پر آئیں گے۔ انہوںنے امریکہ سمیت15 غیر ملکی سفیروں کے حالیہ دورہ مقبوضہ کشمیر کو ایک اہم قدم قراردیتے ہوئے کہا ہمیں سیاسی رہنمائوں اورمقامی شہریوں کی مسلسل گرفتاری اور انٹرنیٹ پر پابندیوں پر تشویش ہے ۔ بھارت نے گزشتہ ہفتے امریکہ سمیت 15غیر ملکی سفیروں کوسخت نگرانی میںمقبوضہ کشمیر کا دورہ کرایا تھاجہاں ان کی ملاقات چند مخصوص سیاسی نمائندوں اور فوجی حکام سے کرائی گئی۔ ایلس ویلز 15سے 18جنوری تک بھارت کا دورہ کررہی ہیں جس کے بعد وہ پاکستان جائیں گی۔ بھارت نے گزشتہ سال 5اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم اور دفعہ 370کو منسوخ کئے جانے کے بعد علاقے میںسخت پابندیاں عائد کی تھیں اور پوری سیاسی قیادت سمیت ہزاروں کشمیریوں کو گھروں یا جیلوں میں نظربند کیا تھا۔‎

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…