بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

سائبیریا میں غیر متوقع گرم موسم،برف پگھلنے لگی چین کے مختلف حصوں میں بھی موسم کے الگ ،الگ نظارے

datetime 12  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے جنوبی اور شمال وسطی حصوں کو بدترین طوفان کا سامنا ہے، مختلف علاقوں میں آندھی، بارش اور سیلاب کے باعث 11 افراد ہلاک ہوگئے۔روس کے سرد مقام سائبیریا میں غیر معمولی گرم موسم کے باعث برف پگھلنے لگی ہے، چین کے مختلف حصوں میں موسم کے الگ الگ رنگ نظر بکھرے ہوئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کے

جنوبی اور شمال وسطی حصوں میں طوفان کے باعث لاکھوں افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، مشی گن میں 12 انچ تک برف باری کی پیشگوئی کی گئی ہے، ٹیکساس، اوکلاہوما سمیت مختلف ریاستوں میں تیز ہواو?ں کے ساتھ بارش اور برف باری ہوئی، شکاگو میں ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ٹیکساس، لوزیانا سمیت 13 امریکی ریاستوں میں ڈھائی لاکھ سے زائد صارفین کو بجلی کی فراہمی منقطع ہے، جارجیا میں ایک گھر کے تیز ہواوں کی لپیٹ کے مناظر کیمرے میں قید ہوگئے۔روس کا انتہائی سرد مقام سائبیریا ان دنوں غیر معمولی گرم موسم کی لپیٹ میں ہے، سڑکوں پر موجود برف پگھلنے سے کئی علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ،کچھ گائوں جزیروں کا منظر پیش کرنے لگے ہیں۔چین کے مختلف حصوں میں موسم کے بھی الگ الگ رنگ نظر آ رہے ہیں، شمالی حصے میں برف باری کے بعد ہر شے سفید رنگ میں تبدیل ہوگئی ،بلند و بالا پہاڑ بادلوں میں چھپ گئے، ابنر منگولیا میں آئس ڈریگن بوٹ کے مقابلے شروع ہوگئے ہیں۔‎



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…