جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

میزائل حملوں کے بعد ایران کیساتھ جنگ کیلئے تیار تھے لیکن پھر کیا پیغام آیا جس کی وجہ سے جنگ نہیں ہو سکی؟  صدرٹرمپ جنگ نہ ہونے کی حیران کن  وجہ بیان کر دی

datetime 10  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ ایران کی جانب سے عراق میں فوجی اڈوں پر میزائل کے داغے جانے پر ان کا ملک ایران کیساتھ جنگ کرنے کے لیے تیار تھا تاہم کوئی ہلاکت نہ ہونے کے سبب ہم جنگ کی طرف نہیں گئے۔خبر رساں ادارے کے مطابق جمعے کے

روز ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر باور کرایا کہ 3 جنوری کو بغداد کے ہوائی اڈے پر امریکی حملے میں مارا جانے والا ایرانی سینئر کمانڈر قاسم سلیمانی امریکی مفادات کیخلاف نئے حملوں کی منصوبہ بندی میں مصروف تھا ‘وہ نہ صرف عراق بلکہ دیگر ممالک میں بھی امریکی سفارتخانوں کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہا تھا۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ اگر ایوان نمائندگان میں انٹیلی جنس کمیٹی کے سربراہ ایڈم شیف کو قاسم سلیمانی کیخلاف حملے کا علم ہو جاتا تو وہ اس پر عمل درآمد سے قبل ہی میڈیا میں اِفشا کر دیتے۔ ٹرمپ کا اشارہ ایوان نمائندگان بالخصوص ڈیموکریٹک ارکان کی طرف سے کی گئی اس تنقید اور نکتہ چینی کی جانب تھا جس میں کہا گیا کہ بیرون ملک کسی بھی عسکری حملے پر عمل درامد سے قبل ایوان کو مطلع کرنا ضروری ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…